اہم خبریںپاکستان

پیپلزپارٹی کی ضمانتیں ان کے کرتوتوں کی وجہ سے ضبط ہوں گی، شہباز گل

اسلام آباد،معاون خصوصی ابلاغ شہباز گل نے کہا ہے کہ سندھ کے سو کالڈ چیمپئن دراصل کرپشن چیمپئن ہیں، پیپلزپارٹی کی ضمانتیں ان کے کرتوتوں کی وجہ سے ضبط ہوں گی۔

معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے مراد علی شاہ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مراد علی شاہ کی اپنی کارکردگی صفر ہے، سندھ بدترین بد انتظامی کا شکار ہے، جن کی سرکردگی میں کرپشن کا بازار گرم ہو وہاں کارکردگی صفر ہی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ماضی کی باصلاحیت کہلوانے والی حکومتوں نے ملک کو ترقی کے راستے سے ہٹایا، ہم دھائیوں سے اقتدار پر قابض دھاندلی زدہ جماعتوں کو دفن کر کے سیاست میں آئے۔شہباز گل کا کہنا تھا کہ کوئی بھی ٹیم اپنے لیڈر کے حوصلے کی وجہ سے اوپر جاتی ہے، کابینہ ہو یا کرکٹ ٹیم، وزیر اعظم کی شاندار قیادت کی وجہ سے کارکردگی دکھا رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker