اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

ججزاوربیوروکریٹس کو پلاٹوں کی الاٹمنٹ کا کیس، سپریم کورٹ کا بینچ ٹوٹ گیا

اسلام آباد(آئی پی ایس)جسٹس سجاد علی شاہ نے اسلام آباد میں ججز اور بیوروکریٹس کو پلاٹوں کی الاٹمنٹ سے متعلق کیس کی سماعت سے معذرت کرلی جس کے بعد سپریم کورٹ کا فاضل بینچ تحلیل ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس سجاد علی شاہ پر مشتمل سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے اسلام آباد میں ججز اور بیوروکریٹس کو پلاٹوں کی الاٹمنٹ سے متعلق درخواست پر سماعت کی۔بیوکرویٹس کی پلاٹس الائمنٹ کے حوالے سے حافظ احسان ایڈوکیٹ بطور کونسل پیش ہوئے۔جسٹس منصور علی شاہ نے دوران سماعت فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاوسنگ فاونڈیشن سے استفسار کیا کہ فاونڈیشن کے قانون میں ملازمین کے ساتھ مخصوص افراد کا ذکر ہے، یہ مخصوص افراد کون ہیں؟ جس پر فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاوسنگ فاونڈیشن کے وکیل نے کہا کہ مخصوص افراد کا تعین سپریم کورٹ 2009 کے فیصلے میں کرچکی ہے۔جسٹس سجاد علی شاہ نے مقدمہ سننے سے معذرت کرلی جس پر بینچ ٹوٹ گیا، جسٹس عمر عطا بندیال نے کیس چیف جسٹس کو واپس بھجوا دیا۔واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر ایف 14 اور ایف 15 میں ججز اور بیوروکریٹس کو پلاٹوں کی الاٹمنٹ معطل کردی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker