اسلام آباد(آئی پی ایس )وفاقی دارالحکومت میں ڈینگی کے پھیلاو کو روکنے کے لیے ضلعی انتظامیہ متحرک ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق اے سی سیکرٹریٹ انیل سعید اور سپیشل مجسٹریٹ نے ڈینگی ایس او پیز کا معائنہ کرنے کیلئے بھارہ کہو (مین مری روڈ اور محلہ سکھ چین )میں ڈینگی ایس او پیز،اشیائے ضروریہ کی قیمتوں، پولی تھین بیگز کے غیر مجاز استعمال، ویکسی نیشن کی صورتحال ،پھلوں،سبزیوں کی دکانوں، ریسٹورنٹس، جنرل سٹورز، کار واش، ٹائر شاپس، سکریپ وغیرہ کا معائنہ کیا جس دوران ایک کباڑ خانہ سیل کرکے مالک کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ دیگر خلاف ورزی کرنے والوں کو قانون کے مطابق جرمانہ اور وارننگ دی گئی۔ کھلے پیٹرول کی فروخت اور عام حفظان صحت،صفائی کے لیے پیٹرول پمپس کا بھی معائنہ کیا گیا۔