اہم خبریںتازہ ترینصحت

اسلام آبادمیں ڈینگی کاایک اور مریض چل بسا

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ڈینگی کے مریضوں میں اضافہ جاری ہے، گزشتہ ایک روز میں مزید 46 ڈینگی مریض سامنے آگئے۔گزشتہ24گھنٹے کے دوران ڈینگی میں مبتلا ایک اور مریض چل بسا، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر زعیم ضیا اسلام آباد کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد کے مختلف علاقوں سے مجموعی طور پر اب تک 46ڈینگی کیس سامنے آئے ہیں۔رواں سیزن کے دوران اسلام آباد میں مجموعی طور پر ڈینگی سے15افراد انتقال کرچکے ہیں جبکہ 24گھنٹے میں دیہی علاقوں سے12 اور شہری علاقوں سے34ڈینگی کے مریض سامنے آئے۔ اس کے علاوہ رواں سیزن میں مجموعی طور پر3643ڈینگی کیسز سامنے آچکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker