اہم خبریںپاکستان

پی ڈی ایم ،پی پی پی کے مہنگائی، بیروزگاری کیخلاف مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے

اسلام آباد /حیدر آباد/ملتان ، پی ڈی ایم کے مہنگائی اور بیروزگاری کیخلاف ملک گیر احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ اتوار کو بھی جاری رہا

وفاقی دارلحکومت کے ڈی چوک پر ن لیگ ، جے یو آئی ف سمیت دیگر جماعتیں نے مہنگائی اور بیروزگاری کیخلاف احتجاج کیا جس میں پارٹی کی مقامی قیادت اور کارکنوں سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ، اس موقع پرحکومت کے کیخلاف شدید نعرے بازی کی گئی ، مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے ۔علاوہ ازیں حیدرآباد، لاڑکانہ، جیکب آباد، ٹھٹھہ میں بھی احتجاجی مظاہرے ہوئے اور شرکا نے ریلی بھی نکالی۔ٹھٹھہ میں عوامی تحریک نے مہنگائی کے خلاف ریلی نکالی، جس میں خواتین اور بچے شریک ہوئے۔ادھر لوئر دیر پیپلز پارٹی نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور ریلی نکالی جبکہ ملتان کے کچہری چوک پر پی پی نے احتجاج کیا۔ٹیکسلا میں بھی پیپلز پارٹی نے مہنگائی پر حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker