اہم خبریںپاکستان

کامیاب جوان پروگرام نے راج کمار کی زندگی بدل دی

اسلام آباد، وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے قرض حاصل کرکے اپنا کاروبار شروع کرنے والے ایک اور کامیاب جوان کی کہانی ٹویٹر پر شیئر کردی۔

تفصیلات کے مطابق کامیاب جوان پروگرام کے تحت کاروباری قرضہ جات کی تقسیم میں تیزی آگئی، ملک بھر سے کامیاب جوانوں میں 22 ارب سے زائد قرضوں کی تقسیم مکمل ہوئی۔ ادھر اسلام کوٹ کے رہائشی راج کمار نے بھی قرض کی رقم سے پھلوں اور سبزیوں کا کامیاب کام شروع کیا۔راج کمار کا کہنا ہے کہ کاروبار کو وسعت دینے کے لیے سرمایے کی ضرورت تھی، پروگرام سے آسانی سے ایک ماہ کے دورانیے میں قرضہ منظور ہوا، پہلے سے کاروبار اب بہت بہتر چل رہا ہے، وزیراعظم کا شکر گزار ہوں۔دریں اثنا عثمان ڈار نے کہا کہ کامیاب جوان پروگرام سے خالصتا میرٹ قرض تقسیم کو یقینی بنا رہے ہیں، ہزاروں نوجوان قرضے حاصل کرکیکاروبار چلا رہے ہیں، وزیراعظم کی قیادت میں نوجوانوں کی حقیقی ترقی وخوشحالی کیلئے سرگرم ہیں، ہر ماہ 2سے 3ارب روپے کے قرضے منظور کیے جارہے ہیں۔ معاون خصوصی کا مزید کہنا تھا کہ 2 سال میں 22 ارب روپے سے قرض کی تقسیم بڑی کامیابی ہے، اسکیم سے نوجوانوں کو 100ارب کے قرضے دینے کا ہدف مکمل کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker