اہم خبریںپاکستاندلچسپصحت

محکمہ صحت ٹیم نے ہار سہرا پہنے دلہے کو ویکسین لگا دی

جھنگ،محکمہ صحت کی ویکسی نیشن ٹیم نے دلہا کے گھر چھاپہ مارا، محکمہ صحت کی ٹیم نے ہار سہرا پہنے دلہے کو ویکسین لگا دی۔

تفصیلات کے مطابق جھنگ کے علاقے شاہ جیونہ کا رہائشی دلہا مظہر عباس ویکیسن لگوائے بغیر بارات لے کر جانے لگا تھا کہ محکمہ صحت کی ٹیم پہنچ گئی، ویکیسن سرٹیفکیٹ نہ دکھانے پر دلہا کو ویکسین لگائی گئی، دیگر باراتیوں کو بھی کورونا ویکسین لگائی گئی۔پنجاب حکومت کی گھر گھر ویکسین لگانے کی مہم جاری ہے، دلہا نے ویکسین سے بچنے کے لیے منت سماجت بھی کی۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker