
صوابی ،اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ عمران خان کی قیادت میں ملک ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے،موجودہ حکومت کو بے شمار بحران ورثے ملے جس کا حکومت نے ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے،افغانستان میں پائیدار امن کے قیام کیلئے پاکستان کی حکومت کلیدی کردار ادا کر رہی ہے، افغانستان میں ایک نئی حکومت قائم ہوئی ہے جس کے ساتھ تجارت سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کو فروغ دیا جا رہا ہے،اب خطے کی عوام ترقی اور خوشحالی کے راہ پر گامزن ہونگے، ہماری منڈیوں کو وسطی ایشیائی ریاستوں تک رسائی ملی گی اور کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہو گا۔وہ اتوار کو صوابی میں عوامی جلسے سے خطاب کر رہے تھے ۔
جلسے میں وزیر اعلی خیبر پختونخواہ محمود خان، وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید، صوبائی وزرا عثمان خان ترکئی، تیمور سلیم جھگڑا اور صوبائی رکن اسمبلی عاقب اللہ خان بھی شریک ہوئے ۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے اس موقع پر کہا کہ ان شااللہ ملک میں ترقی اور خوشحالی کے ایک نئے دور کا آغاز ہو چکا ہے، اب پاکستان بدلتا ہوا دیکھائی دے گا، عمران خان کی قیادت میں ملک ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے، موجودہ حکومت کو بے شمار بحران ورثے ملے جس کا حکومت نے ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے،افغانستان میں پائیدار امن کے قیام کے لیے پاکستان کی حکومت کلیدی کردار ادا کر رہی ہے، افغانستان میں ایک نئی حکومت قائم ہوئی ہے جس کے ساتھ تجارت سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کو فروغ دیا جائے رہا ہے، اب خطے کی عوام ترقی اور خوشحالی کے راہ پر گامزن ہونگے،ہماری منڈیوں کو وسطی ایشیائی ریاستوں تک رسائی ملی گی اور کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہو گا، پشاور، میانوالی چک درہ چترال موٹر وئے کی تکمیل سے صوبے کی تقدیر بدلے گی، سی پیک منصوبوں کی تکمیل سے معاشی سرگرمیوں میں اضافہ ہو گا اور عوام کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے، 70سالوں میں صوابی کو اتنا فنڈ نہیں ملا جتنا اس حکومت نے دیا، میں 5سال صوبے میں اسپیکر اور 3 سال ہوگئے وفاق میں اسپیکر ہوں ،یہ صوابی کی عزت ہے، آج سے پہلے صوابی کو کوئی بڑی وزارت نہیں ملی پہلی بار قومی سطح پر صوابی کو نمائندگی ملی ہے،پختونوں کو پہلی بار عزت ملی ہے، کے پی کے کو وفاق میں بڑے عہدے ملے ہے،پختون قوم ترقی کا سفر طے کر رہی ہے اور پختون قوم کسی شعبے میں پیچھے نہیں رہے گی، پختونوں نے دو بار کے پی میں عمران خان کو حکومت دی اور آئندہ بھی دیں گے،سیاست اپنی قوم کیلئے کرتا ہوں، اپنے علاقے کیلئے کرتا ہوں، کسی بھی ٹھیکیدار سے آج تک ایک گلاس پانی بھی پیاہو تو سیاست چھوڑ دوں گا،اگر آپ لوگ مجھ سے ناراض ہوں گے کہ میں فون نہیں اٹھاتا یا ملاقات نہیں ہوتی اپکو میرے عہدے کا خیال کرنا ہوگا، اگر ہم صوابی کو ترقی سے محروم رکھے گے پھر ہم اہلیان صوابی کے مجرم ہوں گے۔ وزیر اعلی خیبر پختونخواہ نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن جماعتیں بے روزگاروں کا ایک ٹولا ہے جس کی وجہ سے آج ملک مہنگائی میں ڈوبا ہوا ہے،سابق حکومتوں کی ناقص پالیسوں کی بدولت پوری قوم کو مہنگائی کا بوجھ اٹھا پڑ رہا ہے،کوویڈ 19 کی وجہ سے پوری دنیا کو معاشی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے،مہنگائی کے خاتمے کے لیے پوری قوت سے لڑیں گے اور مہنگائی پر قابو پانے میں کامیاب ہونگے۔