اسلام آباد،حکومت اور کالعدم تنظیم کے درمیان معاہدے کے اہم نکات سامنے آ گئے ،کالعدم تنظیم فرانسسی سفیر کی ملک بدری کے مطالبے سے دستبردارہو گئی ۔
ذرائع کے مطابق کالعدم تنظیم آئندہ کسی لانگ مارچ یا دھرنے سے گریز کریگی،کالعدم تنظیم آئندہ بطور سیاسی جماعت قومی دھارے میں شریک ہو گی، حکومت کالعدم تنظیم کے گرفتار کارکنوں کو رہا کر دے گی، دہشت گردی سمیت سنگین مقدمات کا سامنا کرنے والے کارکنوں کو عدالت سے ریلیف لینا ہو گا،دھرنے کے شرکا رات تک راستہ کھول دیں گے، شرکا ایک سے دو روز میں واپس گھروں کو جائیں گے، حکومت ٹی ایل پی کو کالعدم تنظیم قرار دینے کا فیصلہ واپس لے گی،دھرنے کے شرکا کے خلاف حکومت کسی قسم کی کوئی کارروائی نہیں کریگی ،کالعدم تنظیم کی جانب سے مفتی منیب الرحمان نے بطور گارنٹر معاہدے کیلئے کردار ادا کیا،حکومت کی جانب سے شاہ محمود قریشی، اسد قیصر، علی محمد خان نے معاہدے پر دستخط کیے۔