اہم خبریںپاکستان

محکمہ موسمیات کی مختلف شہروں میں موسم خشک اور سرد رہنے کی پیشگوئی

اسلام آباد(آئی پی ایس )محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ کراچی، لاہور اور اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں موسم خشک تو کہیں سرد رہے گا۔ ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم خشک رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹے میں کراچی، لاہور، اسلام آباد اور پشاور سمیت دیگر شہروں میں موسم سرد و خشک رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کوئٹہ سمیت شمالی علاقہ جات میں بھی موسم سرد رہے گا۔ دوسری جانب ملک کے بالائی علاقوں میں برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔ گلگت بلتستان سمیت دیگر بالائی علاقوں نے برف کی چادر اڑھ رکھی ہے۔ متعلقہ انتظامیہ نے سیاحوں کے لیے کئی مقامات بند کردیے، خراب موسم کے سبب متعدد ایسی شاہراہیں ہیں جن پر لوگوں کو گاڑیاں چلانے سے منع کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker