اہم خبریںتجارت

کارخانوں اور فیکٹریوں پر بلااجازت چھاپے مارنے پر پابندی عائد

 اسلام آباد(آئی پی ایس )حکومت کی جانب سے کارخانوں اور فیکٹریوں پر بلااجازت چھاپے مارنے پر پابندی عائد کردی گئی ۔صنعت کاروں اور سرمایہ کاروں کے لیے اچھی خبرآگئی ہے کیونکہ کارخانوں اور فیکٹریوں پر بلااجازت چھاپے مارنے پر پابندی عائدکرتے ہوئے انسپکشن ٹیم کے لیے پورٹل کے ذریعے پیشگی اجازت لینا لازمی قراردیدیا گیا ہے۔سیکریٹری سرمایہ کاری بورڈ فرینہ مظہر کے مطابق ملک میں 22 سپیشل اکنامک زون کے منصوبوں پر کام ہو رہاہے ، ان میں سے چار سی پیک کے تحت بنائے جا رہے ہیں جبکہ چین کی 200 اور 80 مقامی کمپنیاں ملک میں سرمایہ کاری کی خواہشمند ہیں۔فرینہ مظہر نے مزید کہا کہ پاکستان میں الیکٹرانک اور ہائبرڈ گاڑیوں کی تیاری میں بھی سرمایہ کاری مزید بڑھ رہی ہے جبکہ جاپان اس شعبے میں مزید سرمایہ کاری کے لیے تیار ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker