ملتان (آئی پی ایس )پاک سرزمین پارٹی کے مرکزی چیئرمین سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ وفاقی و صوبائی حکومتیں عوام کے مسائل حل کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہیں، بڑھتی ہوئی مہنگائی، بے روزگاری اور بدامنی، کرپشن کے طوفان کے باعث عوام میں جو لاوا ابل رہا ہے اگر وہ لاوا گھروں کی چار دیواری سے نکل کر باہر آگیا تو اسے سنبھالنا مشکل ہو جائے گا اسی لئے ہم ارباب اختیار اور سپریم کورٹ سے اپیل کرتے ہیں کہ اور مہنگائی بے روزگاری اور کرپشن کا فوری طور پر نوٹس لے کے اس سے پہلے کہ دیر ہو جائے اور ملک کے اندر اور بدامنی کی فضا قائم کو ہوجائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی ایس پی کے ممبر نیشنل کونسل و صدر جنو بی پنجاب کرامت علی شیخ اور ڈسٹرکٹ بہاولنگر کے صدر محمد اظہر چوہان سے کراچی میں پارٹی سیکریٹریٹ میں ملاقات کے دوران کیا ۔سید مصطفی کمال نے مزید کہا کہ عاشقان رسول ہوں یا سرکار کے پولیس والے دونوں طرف سے شہید ہورہے ہیں اور نقصان دونوں کا ہے، دونوں کی قیمتی جانوں کا ضیاع ہورہا ہے جن لوگوں کے ہاتھوں میں ریاست کی ذمہ داری دی گئی وہ نااہل ہی نہیں بلکہ کرپٹ بھی ہیں جن کے ہاتھ میں حکومت کی ذمہ داری دے دی گئی ہے ایسا لگتا ہے کہ وہ پاکستان کی عوام کو رعایا نہیں بلکہ اپنی جاگیر سمجھتے ہیں پاکستان کو اگر بچانا ہے تو گونیازی گو کے ساتھ گوزرداری گو بھی کہنا ہو گا رکشہ چلانے والی تحریک انصاف کو ایف 16اڑانے کو دے دیا گیا جہاز تو تباہ ہو گا ہی یہ رن وے بھی تباہ کردیں گے اور کسی ٹرمینل کے اندر گھس کر اس کابھی ستیا ناس کردیں گے انہوں نے کہا کہ کرپٹ پیپلز پارٹی نااہل تحریک انصاف کے پیچھے چھپ کر سیاسی غازی بننا چاہتی ہے لیکن پاک سرزمین پارٹی اس کو تحریک انصاف کے پیچھے چھپنے نہیں دے گی عمران خان کو کراچی سے مینڈیٹ ملا شہر سے صدر مملکت اور گورنر ہونے کے باوجود عمران خان نے پاکستان کی معاشی شاہ رگ کراچی کراچی کو پیپلز پارٹی کی کرپشن اور تعصب سے بچانا بھول کر وفاقی حکومت کے دوام کے لئے سندھ میں ظالم، کرپٹ اور تعصب زدہ پیپلز پارٹی کو کھلی چھٹی دے دی۔ ملتان۔ پاک سرزمین پارٹی کے مرکزی چیئرمین سید مصطفی کمال سے پارٹی رہنما کرامت علی شیخ، محمد اظہر چوہان ملاقات کر رہے ہیں ۔