اہم خبریںپاکستانتعلیم

ایچ ای سی کے زیر اہتمام آل پاکستان وائس چانسلرز کمیٹی میٹنگ کا انعقاد

اسلام آباد،بھوربن میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کے زیر اہتمام آل پاکستان وائس چانسلرز کمیٹی میٹنگ کا انعقاد،کانفرنس میں 180 یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کی شرکت، 178 ارکان نے نئی انڈر گریجویٹ اور پی ایچ ڈی پالیسیوں کو مسترد کرنے کا خیرمقدم کیا،پنجاب یونیورسٹی اور ہری پور یونیورسٹی کے وائس چانسلرز نے نئی انڈر گریجویٹ اور پی ایچ ڈی پالیسیوں کو مسترد کرنے کی مخالفت کی

پرائیویٹ سیکٹر یونیورسٹیوں کے نمائندوں نے دسمبر 2020 میں ایچ ای سی کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا تھا،ملک بھر سے 190 وائس چانسلرز اور تعلیمی ماہرین کی جانب سے ایچ ای سی کو سفارشات بھیجی گئی تھیں،بھوربن میں جاری وائس چانسلرز کمیٹی میٹنگ کے دوران پھر سے وائس چانسلرز نے اپنے تحفظات کا اظہار کیا، وائس چانسلرز کے تحفظات پر توجہ کی بجائے ایچ ای سی نے سفارشات کو نظر انداز کیا،سٹیک ہولڈرز کی سفارشات پر عمل کئے بغیر کسی بھی پالیسی کے مثبت اثرات مرتب نہیں ہونگے،موجودہ پالیسیوں پر نظر ثانی کئے بغیر ہائیر ایجوکیشن کمیشن بغیر کسی ہوم ورک کے نئے پالیسیوں کو متعارف کرا رہا ہے ،،پرائیویٹ سیکٹر یونیورسٹیاںپاکستان میں اعلی تعلیم کے فروغ کے لیے اپنے تعاون کی یقین دہانی کراتی ہیں،ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ سیکٹر یونیورسٹیز آف پاکستان میں یونیورسٹیوں کی خود مختاری کے احترام، اعلی تعلیم کے شعبے میں نجی شعبے کے کردار کو تسلیم کرنے کا مطالبہ کرتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker