
اسلام آباد (آئی پی ایس) حکومت اور کالعدم تنظیم کے درمیان بات چیت آگے بڑھ رہی ہے جس کی اندرونی کہانی بھی سامنے آگئی ہے۔ ذرائع کے مطابق کالعدم تنظیم فرانسیسی سفیر کو ملک بدر کرنے کے اپنے سب سے ہم مطالبے سے دستبردار ہوگئی ۔ اس کے علاوہ اہلسنت علما کی مصالحتی کمیٹی حکومت کی جانب سے سعد رضوی کی گارنٹی مانگنے کی ضمانت پر پیچھے ہٹ گئی ہے ۔ ذرائع کے مطابق حکومت سعد رضوی کی طرف سے آئندہ کسی قسم کے دھرنے اور لانگ مارچ نہ کرنے کی ضمانت چاہتے ہیں جس کی اہلسنت علما کی مصالحتی کمیٹی نے سعد رضوی کی گارنٹی سے انکار کردیا تھا۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان سعد رضوی کی رہائی پر آمادہ نہیں تھے ۔۔ نئے معاہدے کے مطابق ٹی ایل پی کے مقدمات کارکنوں کی رہائی اور کالعدم جماعت کی حیثیت کا تعین عدالت کرے گی۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ صاحبزادہ حامد رضا ،ابوالخیر زبیر اور جلیل شرقپوری نے حکومتی مذاکراتی ٹیم کے ساتھ پریس کانفرنس سے انکار کردیا ۔