اسلام آباداہم خبریںپاکستانتازہ ترین

اسلام آباد: کورونا کیسز میں کمی ، انتظامیہ نے پابندیاں ختم کر دیں

اسلام آباد میں کورونا کیسز میں کمی کے باعث انتظامیہ نے تمام پابندیاں ختم کر دی ہیں۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی کا اجلاس ہوا جس میں کورونا کیسز میں کمی کے باعث ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اسلام آباد نے تمام کاروباری سرگرمیاں کورونا ایس او پیز کے تحت ختم کر دی ہیں۔اسلام آباد انتظامیہ نے ہوٹلز پر ان ڈور ، آوٹ ڈور سمیت شادی کی تقریبات پر عائد پابندیاں بھی ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔پبلک پارکس،سوئمنگ پول ،جم ،تفریحی مقامات اور مزارات بھی کھول دیے ہیں۔ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اسلام آباد نے ٹرانسپورٹ پر لگی پابندیوں میں بھی کمی کر دی ہے۔دوسری جانب این سی او اسی کے سربراہ اسد عمر نے کہا ہے کہ 2021کے آخر تک 7 کروڑ لوگوں کو ویکسین لگانے کا ہدف تھا، اب تک 4 کروڑ لوگوں کو مکمل ویکسین لگ چکی، ہدف پورا کریں گے، انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ویکسین لگانے کے لیے پیش رفت جاری رکھے ہوئے ہیں،یہ بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ 7کروڑ لوگوں کو ویکسین کی کم از کم ایک خوراک مل چکی ہے اور 4کروڑ افراد کو مکمل طور پر ویکسین لگائی جا چکی ہے،انہوں نے کہا کہ سال 2021کے اختتام کا ہدف 7کروڑ افراد کو ویکسین لگاناتھا،ابھی 2ماہ باقی ہیں، انشا اللہ ہدف کو پورا اور اس سے تجاوز کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker