وزیر اعظم عمران خان نے کالعدم جماعت کے احتجاج کے معاملے پر قوم کو اعتماد میں لینے کے ساتھ علما سے مشاورت کا بھی فیصلہ کرلیا۔تفصیلات کے مطابق کالعدم جماعت کے احتجاج کے معاملے پر وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے مشاورت کا سلسلہ جاری ہے ، وزیر اعظم نے قوم کو اعتماد میں لینے کے ساتھ علما سے مشاورت کا بھی فیصلہ کرلیا۔ وزیر اعظم عمران خان نے آج سہ پہرعلمائے کرام کا اہم اجلاس بلا لیا، جس میں وزیراعظم کالعدم جماعت کے مظاہرے اور مطالبات پر بات کریں گے اور مختلف مکتبہ فکر کے علمائے کا نقطہ نظرمعلوم کریں گے۔وزیر اعظم علماکواہم امور پراعتماد میں لینے کے ساتھ ساتھ علما کو رحمت اللعالمین اتھارٹی سے متعلق بھی آگاہ کریں گے۔