اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

منی لانڈرنگ کیس :شہباز شریف ،حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں20نومبر تک توسیع

شوگرانکوائری، منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف ،حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں20نومبر تک توسیع کردی گئی ۔تفصیلات کے مطابق لاہور کی بینکنگ کورٹ میں اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کے خلاف شوگر انکوائری، منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئے، عدالتی حکم پر شہباز اورحمزہ عدالت میں پیش ہوئے۔حمزہ شہباز اور شہبازشریف نے عدالت کے روبرو حاضری مکمل کرائی، اس موقع پر شہباز شریف کے ایسوسی ایٹ وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ہمارے وکیل امجدپرویز کو ڈینگی ہوگیاہے، کیس میں صرف آج تاریخ ڈال دی جائے۔دوران سماعت عدالت نے ایف آئی اے سے کیس سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کا کہا جس پر حکام نے عدالت کو بتایا کہ رپورٹ نامکمل ہے، عدالت نے ایف آئی اے حکام سے استفسار کیا کہ کیس کی تفتیش اب کس سطح پر ہے؟، آپکو عبوری رپورٹ پیش کرنے میں کتنا وقت لگے گا؟۔ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ اگلے مہینے تک رپورٹ جمع کرا دینگے۔اس موقع پر شہباز شریف کے ایسوسی ایٹ وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اگرعدالتی دائرہ اختیار نہیں بنتاتو اسکی مکمل رپورٹ پیش کریں، ہم اس چیز کو نہیں مانتے کہ اس کورٹ میں دائرہ اختیار نہیں بنتا۔کمرہ عدالت میں موجود شہبازشریف نے جج کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وکیل سے میٹنگ ہوئی تھی،ہم اس پرمکمل دلائل دیناچاہتے ہیں، امجدپرویزکی طبیعت اگرٹھیک ہوتی توضرور دلائل دیتے۔بعد ازاں عدالت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں20 نومبرتک توسیع کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر ایف آئی اے کو عبوری رپورٹ پیش کرنیکا حکم دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker