یکم نومبر سے پٹرولیم مصنوعات 8روپے لٹر تک مہنگی ہونے کا امکان ہے، حتمی منظوری وزیراعظم عمران خان دیں گے، تفصیلات کے مطابق یکم نومبر سے پٹرول ساڑھے 6روپے فی لٹر مہنگا ہونے کا امکان ہے، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8روپے فی لٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔ نئی قیمتوں کا اعلان کل وزارت خزانہ کرے گی، عالمی منڈی میں قیمتوں میں اضافے کے پیش نظر اضافہ تجویز کیا گیا ہے۔