ہربھجن سنگھ نے آصف علی کو کلین اور طاقتور ہٹر قرار دے دیا۔آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں افغانستان کے خلاف آصف علی کی شاندار کارکردگی نے سابق بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ کو بھی تعریف کرنے پر مجبورکر دیا۔سابق اسپنر ہربھجن سنگھ نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں کہا ہے کہ آصف علی نے اورر کی آخری گیندپر سنگل لینے سے انکارکرکے بھر پوراعتماد کامظاہرہ کیا اگلے اوور میں انہوں نے چار بڑے چھکے مار کر ایک اسٹائل سے میچ کو ختم کیا۔انہوں نے مزید کہاہے کہ آصف علی ایک کلین اور طاقتور ہٹر ہیں۔دوسری جانب ٹی 20 ورلڈ کپ گروپ بی کے میچ میں افغانستان کے خلاف آصف علی شاندار بیٹنگ اور بابراعظم کی کپتانی کا بھارتی میڈیا ان کا معترف ہو گیا۔بھارت کے معروف صحافی وکرانت گپتا نے کہا کہ پاکستان کے تمام کھلاڑی ہی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں، کپتان بابراعظم سے لے کر آصف علی تک سب بیٹرز نے اچھی بیٹنگ کر کے دکھائی ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کو بھی پاکستان سے سیکھنے کی ضرورت ہے، پاکستان کے اوپنرز اپنا طے شدہ رول نبھاتے ہیں جب کہ آصف علی اہم موقع پر اپنی جارح مزاج بیٹنگ سے میچ جتوا دیتے ہیں۔بابراعظم کی کپتانی پرانہوں نے کہا کہ رضوان کے آوٹ ہونے کے بعد بابر نے بہت عمدہ بیٹنگ کی اور دوسرے اینڈ کے بیٹرز سے خوب بلے بازی کرائی۔انہوں نے کہا کہ بابر ویرات کوہلی کے نقشے قدم پر چلتے ہوئے ایک عظیم بیٹر بننے جا رہے ہیں۔یاد رہے کہ افغانستان کے خلاف میچ میں آصف علی نے ایک ہی اوور میں چارچھکے لگاکرپاکستان کو فتح دلوائی تھی۔ ان کے چار چھکوں اور زبردست ہٹس کوشائقین کرکٹ اور ماہرین کرکٹ کی جانب سے خوب سراہاجارہا ہے۔میچ کے بعد بات کرتے ہوئے آصف علی نے کہا کہ جب بیٹنگ کرنے جاتا ہوں تو پلاننگ کرکے جاتا ہوں،سوچ کر جاتا ہوں کہ کیسے بیٹنگ کرنی ہے۔آصف علی نے بتایا کہ شعیب ملک سے کہا تھا کہ اگر 25 رنز بھی رہتے ہوئے تو مکمل کرلیں گے۔ راشد کو وکٹ نہ دینے کی کوشش تھی جس میں کامیاب رہا۔
Asif Ali showed lot of confidence by refusing single on the last ball and finishing it in style by hitting those four big 6 in the next over .. clean and powerful hitter 👍 #AFGvPAK #T20WorldCup @StarSportsIndia
— Harbhajan Turbanator (@harbhajan_singh) October 29, 2021