اسلام آباد،ملک بھر میں کورونا وائرس سے 24 گھنٹوں کے دوران مزید 10 افراد انتقال کرگئے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی )کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 45 ہزار 690 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 658 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔گزشتہ روز اس وبا نے مزید 10افراد کی زندگیوں کو نگل لیا۔ جب کہ مثبت کیسز کی شرح 1.44 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ 1366 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔