اہم خبریںپاکستان

خادم حسین کی برسی ،پنجاب حکومت کااین اے 133 ضمنی الیکشن ملتوی کرنیکا مطالبہ

لاہور ،حکومت پنجاب نے لاہور میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 133 کے ضمنی انتخاب ملتوی کروانے کیلئے الیکشن کمیشن سے رابطہ کرلیا۔

محکمہ داخلہ پنجاب نے سیکرٹری الیکشن کمیشن کوخط لکھا جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ کالعدم تنظیم نے پرتشدد لانگ مارچ شروع کررکھا ہے اور مظاہرین کے تشدد سے کئی پولیس اہلکارشہید اور زخمی ہوچکے ہیں۔خط میں کہا گیا ہے کہ ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی نے بھی ضمنی الیکشن ری شیڈول کرنیکی سفارش کی ہے۔خط میں درخواست کی گئی ہے کہ امن وامان کی صورتحال کے باعث ضمنی الیکشن ری شیڈول کیا جائے۔خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ 19 نومبرکو خادم حسین رضوی کی برسی بھی ہے، امن وامان کی صورتحال خراب ہوسکتی ہے۔خیال رہے کہ این اے 133 کے ضمنی الیکشن میں 5 دسمبر کو پولنگ شیڈول ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker