اہم خبریںپاکستان

حکومت ڈٹ گئی ، سعد رضوی کو کسی صورت نہ چھوڑنے کا فیصلہ

اسلام آباد ، وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت ہونے والی قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے موقف اپنایا کہ سعد رضوی کو نہیں چھوڑا جاسکتا، فرانسیسی سفیر کی بے دخلی سے متعلق بھی کوئی بات نہیں ہوگی۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں پولیس اور رینجرز پر حملہ کرنے والوں کے خلاف رینجرز کو اسلحہ استعمال کرنے کی اجازت دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں رینجرز کو ان لوگوں کیخلاف اسلحہ استعمال کرنے کا اختیار دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جو سکیورٹی اہلکاروں پر حملے کررہے ہیں یا املاک کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ کالعدم ٹی ایل پی کے مارچ کو اسلام آباد میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا ،مظاہرین کو ہر صورت جی ٹی روڈ پر روکا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker