اہم خبریںپاکستان

جماعت اسلامی نے اسلام آباد کی جانب احتجاجی مارچ ملتوی کر دیا

اسلام آباد،جماعت اسلامی یوتھ نے اسلام آباد کی جانب احتجاجی مارچ ملتوی کرنیکا فیصلہ کر لیا۔

جماعت اسلامی نے31اکتوبر کو اسلام آباد میں مارچ کا اعلان کیا تھا۔ بیروزگاری مارچ اسلام آبادڈی چوک میں ہونا تھا جس سے امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے ڈی چوک میں خصوصی خطاب کرنا تھا۔ مارچ ملتوی کرنیکا فیصلہ موجودہ حالات کی وجہ سے کیا گیا ہے، یہ فیصلہ منصورہ میں سراج الحق کی زیرصدارت اجلاس میں ہوا جس میں ملک کی موجودہ صورت حال کا جائزہ بھی لیا گیا۔ مارچ میں ملک بھرسے بیروزگار نوجوانوں کو شرکت کی دعوت دی گئی تھی۔ایک بیان میں سراج الحق کا کہنا ہے تھا کہ پاکستان کا جغرافیہ آزاد ہوا ہے،نظام آزاد نہیں ہوا ،جس نظام سے نجات کے لیے کروڑوں لوگوں نے جدوجہد کر کے پاکستان بنایا تھا آج بھی وہی نظام ہرادارے میں رائج ہے۔امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ مغربی جمہوریت سے اسی طرح پناہ مانگتے ہیں جیسے شیطان سے پناہ مانگتے ہیں ہم اسی جمہوریت کے حامی ہیں جو قرآن و حدیث کے تابع ہو۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker