اہم خبریںپاکستان

کالعدم تنظیم کا احتجاج، وزیراعظم کا کل قوم سے خطاب کا امکان

اسلام آباد،پنجاب میں جاری کالعدم تنظیم کے احتجاج کے باعث وزیراعظم عمران خان کا کل قوم سے خطاب کا امکان ہے۔

وزیراعظم عمران خان علما کرام کی مشاورت کے بعد قوم سے خطاب کریں گے، علما کرام کے سامنے ملکی موجودہ صورتحال رکھیں گے۔ وزیراعظم کالعدم تنظیم کے احتجاج کے دوران پرتشدد واقعات کے بعد پیداشدہ صورتحال پر قوم کو اعتماد میں لیں گے۔خیال رہے کہ میڈیا سے گفتگو کے دوران وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا تھا کہ وزیراعظم قوم سے خطاب کے دوران حالات حاضرہ قوم کے سامنے پیش کریں گے، وزیراعظم کا خطاب ہی پوری حکومت کا بیانیہ ہوگا، میں نے وزیراعظم سے پوچھ کر دستخط کیے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker