
اسلام آباد،وزیراعظم عمران خان نے روزگار کو اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری پالیسیوں کی وجہ سے ملک میں غربت میں کمی آرہی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم نے لکھا کہ ورلڈ بینک کے تخمینے کے مطابق پاکستان میں غربت میں کمی ہوئی ہے، 2011 میں عالمی بینک کی غربت کی لکیرکا یومیہ پیمانہ 1 اعشاریہ 90ڈالر تھا، رواں مالی سال غربت کی شرح 4 اعشاریہ 8 فیصد ریکارڈ کی گئی جو کہ گزشتہ مالی سال میں 5 اعشاریہ 3فیصد تھی، پاکستان میں غربت میں بتدریج کمی آرہی ہے اور مالی سال2022-23 میں غربت کی شرح 4فیصد رہ جائیگی۔ان کا کہنا تھا کہ ہماری پالیسیوں کی وجہ سے ملک میں غربت میں کمی آرہی ہے، حکومتی پالیسی میں پیداوار اور روزگار میں اضافہ اولین ترجیح ہے۔