اہم خبریںپاکستان

سپیکر قومی اسمبلی کا عالمی برادری سے افغان عوام کی مدد کرنے کا مطالبہ

پشاور ،اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ افغان صورتحال اور اس کے عوام کی حالت کا بجا طور پر جائزہ لے اور ضرورت کی اس گھڑی میں ان کی مدد کرے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہائو س میں افغان قونصلر جنرل کو 200 ٹن امدادی سامان دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے پاکستانی مخیر حضرات سے درخواست کی کہ وہ آگے آئیں اور افغان بھائیوں اور بہنوں کی دل کھول کر مدد کرے ۔ا نہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے افغانستان کے ساتھ مضبوط تعلقات ہیں اور اسلام آباد ہمسایہ اور برادر ملک میں امن و استحکام دیکھنے کی بہت خواہش رکھتا ہے جو پورے خطے اور دنیا کے لئے بھی ناگزیر ہے۔سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ پاکستانی حکومت اور عوام افغان عوام کی مکمل حمایت کر رہے ہیں اور عالمی برادری کو بھی استحکام اور امن کے حصول میں ان کی مدد کرنی چاہئے۔اس موقع پر کے پی کے گورنر شاہ فرمان نے عالمی برادری سے درخواست کی کہ وہ اس وقت افغان عوام کو نظر انداز نہ کریں کیونکہ وہ پہلے ہی بہت مشکل وقت سے گزر رہے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ افغانوں کو اپنے ملک میں امن و استحکام برقرار رکھنے میں مدد کیجائے۔ افغان قونصلر جنرل نجیب اللہ نے پاکستانی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی گزشتہ 40 سالوں سے لاکھوں افغانیوں کے ساتھ اپنے بھائیوں کی طرح سلوک کر رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker