پاکستانعلاقائیگلگت بلتستان

گلگت بلتستان کے عوام نے اپوزیشن کی احتجاجی کال مسترد کردی، ترجمان وزیراعلی

گلگت (آئی پی ایس) ترجمان وزیراعلی گلگت بلتستان  علی تاج نے پی پی پی کے ناکام احتجاجی کال پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام نے ایک بار پھر مسترد کردیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان میں  پی پی پی کی  احتجاجی کال میں عوام و پی پی پی قیادت و کارکنان  کی عدم دلچسپی وعدم شرکت نے اپوزیشن لیڈر کی بچی کچی ساکھ بھی خاک میں ملادی۔ آج کی ناکام احتجاج اپوزیشن لیڈر کی  گزشتہ 10 ماہ  کی  بدترین سیاسی ناکامیوں میں سے ایک ہے۔ انہوں  نے کہا کہ ہم گلگت بلتستان  کی ذی شعور اور سمجھ بوجھ رکھنے والے عوام کے مشکور ہیں کہ انہوں نے اپوزیشن لیڈر کو ان کی حیثیت بتلادی ہے ترجمان علی تاج نے کہا کہ گلگت بلتستان  کے عوام یہ بخوبی جانتے ہیں کہ قیمتوں میں اضافہ عالمی سطح پر ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے ہے۔ وزیراعظم عمران  خان  کی حکومت عام آدمی کو اس کے اثرات سے بچانے کے لئے بھرپور کوشش کر رہی ہے۔ پی ٹی آئی حکومت نے پٹرول پر ٹیکس 46 فیصد سے کم کرکے 10 فیصد کردیا ہے جس سے عام آدمی کو  فی لیٹر  پر تقریبا  چالیس سے پچاس روپے کا ریلیف ملا۔  اس کے ساتھ وزیراعظم کی  وفاقی حکومت  بنیادی اشیاء پر سبسڈی کے اہم منصوبے پر غور کررہی ہے جس پر وزیراعلی گلگت بلتستان خالد خورشید کی حکومت من  و عن عملدرآمد کرے گی ۔ ترجمان وزیراعلی نے کہا کہ انشاء اللہ، عالمی سطح پر جیسے ہی قیمتوں کی صورت حال بہتر ہوگی، وزیراعظم عمران خان اس کا پورا ریلیف عوام تک پہنچائیں گے۔ وزیر اعظم عمران خان کی حکومت وفاق میں نہ صرف 2023 تک قائم رہے گی بلکہ انشاء اللہ، عوام کی طاقت سے 2023 کا انتخاب بھی وزیراعظم عمران خان ہی جیتیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker