
سعودی عرب کی جانب سے 4.2 ارب ڈالرز کا سپورٹ پیکج ملنے کے بعد پاکستانی روپیہ ڈالر کے مقابلے میں تگڑا ہونے لگا ہے۔پاکستانی کرنسی کی قدر میں اضافہ تیسرے روز بھی جاری ہے، انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 46 پیسے کی کمی ہوئی جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 172 روپے سے نیچے آگیا،فاریکس ڈیلرز کے مطابق ڈالر 172.26 سے کم ہو کر ہوکر 171.80 روپے کا ہوگیا ہے۔انٹر بینک مارکیٹ کا آغاز ہوا تو ڈالر 172 روپے 26 پیسے پر تھا لیکن مارکیٹ کے آغاز سے ہی ڈالر کی قیمت میں کمی کا رجحان دیکھا گیا اور ایک امریکی ڈالر 36 پیسے سستا ہو کر 171 روپے 80پیسے کا ہو گیا ہے۔