اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

عبدالقدوس بزنجوبلا مقابلہ وزیراعلیٰ بلوچستان منتخب ہوگئے

بلوچستان عوامی پارٹی کے عبدالقدوس بزنجو بلوچستان کے نئے وزیر اعلی منتخب ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق بی اے پی رہنما میر عبدالقدوس بزنجو بلا مقابلہ وزیراعلی بلوچستان منتخب ہوگئے،عبدالقدوس بزنجو نے بلوچستان اسمبلی سے39 ووٹ حاصل کئے ،اسی کے ساتھ انہوں نے بلوچستان کی تاریخ میں دو بار وزیر اعلیٰ کے منصب پر فائر ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔سابق وزیراعلی بلوچستان جام کمال آج کے اجلاس میں شریک نہیں ہوئے۔میر عبدالقدوس بزنجو بلوچستان کے 17 ویں وزیر اعلی ہیں ، اس سے قبل وہ جنوری 2018 میں بھی وزیراعلی بلوچستان رہ چکے ہیں۔دوسری جانب گورنر ہاوس نے میرعبدالقدوس بزنجو کی بطور وزیراعلی تقریب حلف برداری کا اعلامیہ جاری کردیا ہے۔اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ تقریب حلف برداری شام چار بجے گورنر ہاس کوئٹہ میں ہوگی، جہاں گورنر ظہور احمد آغا میر عبدالقدوس بزنجو سے وزارت اعلی کا حلف لیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker