
اسلام آباد (آئی پی ایس) سپریم کورٹ کے انتخابات کیلئے ووٹوں کی گنتی مکمل ہوگئی ۔ غیرحتمی نتائج کے مطابق میدان عاصمہ جہانگیر گروپ کے صدارتی امیدوار احسن بھون نے مار لیا انہیں 1390 ووٹ ملے جبکہ حامد خان گروپ کے سردار لطیف کھوسہ 813 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔ ملک بھر سے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے 3151 ووٹرز نے حق رائے دہی استعمال کیا۔