
اسلام آباد (آئی پی ایس) کپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے ) نے اسلام آباد کے سیکٹورل ایریا کے علاوہ شہر کے گردونواح میں تعمیرات کو ریگولیٹ کرنے اور بلڈنگ قوانین کے نفاذ کے لئے بلڈنگ کنٹرول ڈرایکٹریٹ ساؤتھ کو مزید فعال بنادیا ہے۔ سی ڈی اے انتظامیہ کی ہدایت پر اسلام آباد کے زون فور اور زون فائیو میں آئی سی ٹی بلڈنگ کنٹرول ریگولیشن 2020 کے نفاذ کو یقینی بنانے کیلئے بلڈنگ ڈائریکٹوریٹ سائوتھ نے محض دو ماہ کی قلیل مدت کے دوران تقریباً 35 کڑور روپے کا ریونیو جمع کیا- یہ ریونیو مختلف بلڈنگ پلانز کی منظوری اور دیگر واجبات کی مد میں موصول کیا گیا گزشتہ دو ماہ کے دوران بلڈنگ کنٹرول ڈرایکٹریٹ ساؤتھ کو اسلام آباد کے زون فور اور فائیو سے مختلف رہائشی عمارتوں کے پلانز کی منظوری سے متعلقہ تقریباً 250 کے قریب درخواستیں موصول ہوئیں جن پر زیادہ تر کارروائی مکمل کرکے پلانز کی منظوری دی- اسی طرح زون فور اور فائیو سے کمرشل عمارتوں کے بلڈنگ پلانز کی منظوری کے لئے تقریباً تیس درخواستیں وصول ہوئیں ۔اسی طرح 10کمرشل عمارتوں کے بلڈنگ پلانز ڈیزائن ویٹنگ کمیٹی کے اجلاس جو رواں ماہ منعقد ہوا میں منظوری دی گئی جبکہ ایسے بلڈنگ پلانز جن میں کمی بیشی پائی گئی ان عمارات کے مالکان کو ہدایت کی گئی کہ وہ مطلوبہ کاغذات جمع کرائیں۔ بلڈنگ پلانز کی منظوری کے علاوہ مزکورہ زونز میں قواعد و ضوابط کے خلاف تعمیر کی جانے والی تعمیرات کو سربمہر بھی کیا جارہا ہے اور اس امر کو یقینی بنایا جا رہا ہے کہ اسلام آباد بلڈنگ کنٹرول ریگولیشن 2020 پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔