علاقائیگلگت بلتستان

قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی جاری رہے گی ، اے سی گلگت امیر تیمور

گلگت (آئی پی ایس) سسٹنٹ کمشنرگلگت امیرتیمور نے کہا کہ سرکاری، شہریوں کی ملکیتی اراضی یا سر کاری اراضی پر قبضہ ناقابل برداشت جرم ہے لینڈ مافیا کے خلاف اقدامات جاری رکھیں گے ریکارڈ مال کے مطابق اراضی تنازعات کے حل کیلئے میرٹ کو ترجیح دے رہے ہیں ایسی کسی بھی غیر قانونی اقدامات کو ریونیو فیلڈ سٹاف کے ہمراہ میں خود جائزہ لیتا ہوں،ہماری کوشش ہے فوری انصاف کی فراہمی کیلئے ریکارڈ مال کے مطابق فیصلہ کریں، ریونیو فیلڈ سٹاف میرٹ پر رپورٹ کریں یہ باتیں انہوں نے سیکٹر مجسٹریٹ  اختر حسین اور ریونیو فیلڈ سٹاف کے ہمراہ سکوار میں شہری کے جانب سے درخواست پر 4  کنال 6  مرلہ اراضی کو قابضین سے واگزار کرانے کے بعد دی جانے والی رپورٹ کے دوران ہدایات دیتے ہوئے کیا۔ اس سے قبل ات سی گلگت امیر تیمور کے حکم پر مجسٹریٹ اختر حسین نے ریونیو فیلڈ سٹاف کے ہمراہ سکوار میں چار کنال اراضی پر غیر قانونی طور پر بنائی جانے والی چار دیواری کو گراکر اصل مالک کے حوالہ کیا۔ ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت امیر تیمور نے مجسٹریٹس کو حکم دیا کہ وہ غیرقانونی طور پر اراضی قابضین کے خلاف کارروائی تیز کریں، میرٹ کو یقینی بنائیں، کسی کے ساتھ ناانصافی نہ کریں۔ ڈپٹی  کمشنر گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجیدچیمہ کے قیادت میں انصاف اورخدمت کا سفر جاری و ساری رہے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker