
یاسین (آئی پی ایس)برٹش کونسل کے تعاون سے غذر کے علاقے یاسین برکلتی گورنمنٹ مڈل سکول میں ایک روزہ فوڈ اینڈ کلچر فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا۔ فیسٹیول کو منانے کا مقصد بچوں میں چھپی صلاحیتوں کو سامنے لانا تھا بچوں نے مختلف قسم کے روایتی اور دیسی پکوان بنائے ساتھ ساتھ علاقائی ثقافتی رقص بھی پیش کیا۔ روایتی فوڈ اور کلچر کو دیکھ کر بچےبڑے خوش ہوگئے۔۔ کہا یہ سب کچھ ابھی نایاب ہوگئے ہیں۔ کیونکہ یہ نایاب چیزیں پہلی بار دیکھا جارہا ہے۔ واضح رہے کہ برٹش کونسل کے تعاون سے پاکستان سمیت دینا بھر میں ثقافتی اور روایتی فوڈز کے مقابلے کرانے کا مقصد ایک دوسرے کو قریب لانا ہے۔ مڈل سکول برکلتی میں اس سے پہلے بھی سرسبز پاکستان، ماحولیاتی تبدیلی،قدرتی جڑی بوٹیاں اور لیڈر شپ کوالٹی کے موضوع پر سمینار ہوچکے ہیں۔