بین الاقوامی

پی ٹی آئی رہنماحاجی محمد افضل چیمہ کاجدہ کے صحافیوں کے اعزاز میں عشائیہ

جدہ(خالد نواز چیمہ)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر راہنما حاجی محمد افضل چیمہ نے جدہ کے صحافیوں کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔ پاک اوورسیز میڈیا فورم، پاکستان جرنلسٹ فورم اور سعودی میڈیا فورم کے تمام صحافیوں کی شرکت نے پروگرام کو چار چاند لگا دیئے۔ پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جبکہ نظامت کے فرائض انجم اقبال وڑائچ نے ادا کئے۔حاجی محمد افضل چیمہ نے شعیب الطاف، ثنا شعیب اور خالد نواز چیمہ کا ان کے دورہ سعودی عرب کے دوران بھرپور کوریج پر خاص طور پر شکریہ ادا کیا۔ چوہدری اکرم فیض اور صائمہ طارق چوہدری نے تمام صحافیوں کو پروگرام میں خوش آمدید کہا اور سب کی تشریف آوری کا شکریہ ادا کیا۔ امیر محمد خان، ، اسد اکرم، ابراہیم بلوشی، محی الدین، محمد عدیل، نادیہ عثمان، مریم شاہد، ملک فہیم گلستان، دیگر صحافیوں عشائیہ میں خصوصی شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker