صحت

وانا ویلفیئر ایسوسی ایشن کی جانب سے فری آئی میڈیکل کیمپ کا اہتمام

وانا(حفیظ وزیر )وانا ویلفیئر ایسوسی ایشن کی جانب سے باتعاون امہ ویلفیئر ٹرسٹ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال وانا میں فری آئی میڈیکل کیمپ کا اہتمام کیاگیا ہے جس میں 4ہزار کے قریب مریضوں کا اعلاج مفت میں کیا جائے گا۔ آپریشن سمیت تمام تر ایکیوپمنٹ بھی مفت فراہم کررہی ہیں ۔وانا ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر رخمت اللہ وزیر نے میڈیا کو بتایا کہ باتعاون امہ ویلفیئر ٹرسٹ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال وانا میں جنگ زدہ اور بے بس وزیرستانیوں کے لیے فری آئی کیمپ کا انعقاد کیا گیا ہے جو تین دنوں کے لیے جاری رہے گا۔ انھوں نے کہا کہ 2سال قبل مذکورہ ہسپتال میں فری میڈیکل کیمپ کااہتمام کیا گیا تھا جس میں 1800سو مریض مفت میں مستفید ہو گئے تھے جبکہ اس بار 4 ہزار مریضوں کا مفت آپریشن ودیگر ادویات فری میں دیے جائیں گے ۔رخمت اللہ نے کہاکہ وانا ویلفیئر ایسوسی ایشن ہر حال میں غربا اور یتیم وزیرستانیوں کی ہر ممکنہ مدد جاری رکھے گے۔دوسری جانب علاقہ مکین نے وانا ویلفیئر ایسوسی ایشن کے قائدین کی خیرمقدم کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker