
اسلام آباد(آئی پی ایس )پارلیمنٹ کے احاطے سے حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اکرم چیمہ کی گرفتاری کامعاملہ، اکرم چیمہ نے تحریک استحقاق قومی اسمبلی میں جمع کرا دی۔ تحریک استحقاق کے متن کے مطابق انہوں نے کہا کہ مجھے قومی اسمبلی کے احاطے سے اسپیکر کی اجازت کے بغیر گرفتار کیا گیا ،جو قومی اسمبلی کے قواعد کے قاعدہ 106 کی خلاف ورزی ہے،تحریک استحقاق کے مطابق مجھے 3 گھنٹے تک تھانہ سیکرٹریٹ میں حبس بے جاہ میں رکھا گیا۔ یہ واقعہ پورے ایوان اور اسپیکر قومی اسمبلی کی توہین کے علاوہ قومی اسمبلی کے قواعد کی خلاف ورزی ہے،میری تحریک استحقاق کو قومی اسمبلی قواعد کے تحت منظور کیا جائے اور کمیٹی کو بھیجا جائے۔