
اسلام آباد(آئی پی ایس )شوکت ترین کو مشیر خزانہ بنائے جانے کا معاملہ،کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کی تشکیل نو کر دی گئی،کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی 12ممبران پر مشتمل ہو گی۔تفصیلات کے مطابق وزیر برائے اقتصادی امور کابینہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے چیئرمین مقرر کردیے گئے،وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے ای سی سی کی تشکیل نو کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق وزیر توانائی،وزیر مواصلات،وزیر صنعت وپیداوار کمیٹی کے ممبران،وزیر داخلہ،وزیر برائے میری ٹائم افئیرز،وزیر منصوبہ بندی کمیٹی کے ممبران،وزیر قانون ،وزیر خوراک،وزیر برائے نجکاری ،وزیر ریلوے اور وزیر برائے آبی وسائل ممبران مقرر کردیے گئے۔