اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

حکومت کی ناکامیاں مہنگائی کی صورت میں سامنے آرہی ہیں، شاہد خاقان

کراچی (آئی پی ایس )مسلم لیگ (ن )کے رہنما وسابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت چوری چھپانے کے لیے کوشاں ہے مہنگائی کون دیکھے گا۔شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت آج تک توشہ خانہ کے تحائف کاجواب نہیں دے سکی ۔حکومت چوری چھپانے میں کوشاں ہے تو مہنگائی کو کون دیکھے گا۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی ناکامیاں مہنگائی کی صورت میں سامنے آرہی ہیں،مہنگائی اور بیروزگاری میں اضافہ ہوگیاہے۔شاہد خاقان نے کہا کہ ملک میں حکمرانوں کو کوئی پرواہ نہیں ہے۔الیکشن چوری ہونے کا عوام کی جیب پر اثر پڑ رہا ہے۔ ڈالر میں اضافہ اور روپے میں کمی کیوں ہورہی ہے۔ جومعاملات عوامی نہیں ہوتے ان کی تشہیر کی جاتی ہے۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ نیب آرڈیننس کی کیاعجلت تھی سمجھ سے باہر ہے ۔ اگر قوانین بدنیتی سے بنائے جائیں گے تو نتائج تو اچھے نہیں ہوں گے۔آج ملک میں جو صورتحال بن رہی ہے وہ بھی سب کے سامنے ہے۔ فوری اور شفاف الیکشن پاکستان کے مسائل کا واحد حل ہے۔شاہد خاقان عباسی احتساب عدالت کراچی میں غیرقانونی بھرتی ریفرنس میں پیش ہوئے تھے۔ ریفرنس کی سماعت 18نومبر تک ملتوی کر دی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker