اہم خبریںتازہ ترین

31 اکتوبر کو بہارہ کہو میں تاریخی جلسہ عام ہوگا،علی نواز اعوان

وزیر اعظم کے معاونِ خصوصی برائے امورِ سی ڈی اے علی نواز اعوان نے کہا ہے کہ انشاءاللہ 31 اکتوبر کو کامیاب اور عظیم الشان جلسہ عام منعقد ہوگا جس میں اسلام آباد کے لیے تاریخی اعلان کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بہارہ کہو جلسہ کے حوالے سے منعقدہ خصوصی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے اسلام آباد کو نئی پہچان دی ہے اور اپنے منشور دو نہیں ایک اسلام آباد پر پوری طرح عمل کیا ہے انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر ، راجہ خرم نواز اور میرے سمیت تینوں منتخب ارکان قومی اسمبلی نے شہری اور دیہی علاقوں میں تاریخی ترقیاتی کام کروائے ہیں ۔ رکن قومی اسمبلی حلقہ این اے 53 علی نواز اعوان نے کہا کہ شہر ہو یا دیہات ، ہم نے 3 سال میں اسلام آباد کو بدل کر رکھ دیا ہے ، وفاقی ملازمتوں میں اسلام آباد کے باسیوں کے لیے 50 فیصد کوٹہ ہو یا اقلیتی برادری کے لیے نکاح رجسٹریشن کا مسئلہ یا اسلام آباد کی پہلی فوڈ اتھارٹی کا قیام ہو یا وفاقی دارلحکومت کی پہلی خواتین یونیورسٹی  ہم نے ہر شعبے میں قانون سازی کے لیے کوششیں کیں ۔ علی نواز اعوان نے کہا کہ 31 اکتوبر کو بہارہ کہو جیلانی گراونڈ میں تاریخی جلسہ ہو گا جس سے وفاقی وزیر اسد عمر اور راجہ خرم نواز بھی خطاب کریں گے، اسلام آباد کے ہر دلعزیز رکن قومی اسمبلی اور وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر اسلام اآباد کے شہریوں کے لیے تاریخی اعلان بھی کریں گے ، اجلاس میں عوامی رابطہ کمیٹی این اے 53 کے کنوینِر انجم تنولی سمیت پاکستان تحریک انصاف اسلام آباد کے مرکزی رہنماوں نے شرکت کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker