
اسلام آباد(آئی پی ایس )سی ڈی اے نے پلاسٹک روڈز کانسپٹ پر کام کا آغاز کردیا،یہ منصوبہ سی ڈی اے اور نجی کمپنی کے اشتراک سے ایف نائن پارک میں شروع کیا گیا،چیئرمین سی ڈی اے عامر علی احمد کی ہدایت پر ایف نائن پارک میں پلاسٹک روڈ کانسپٹ پر ٹرائل ٹیسٹ شروع کردیا گیا،اس منصوبے کے تحت انجنئیرنگ نتائج کل سے لینا شروع کردئیے جائیں گے،یہ پاکستان میں اپنی نوعیت کا پہلا تجربہ ہے،اس منصوبے کے مثبت نتائج آنے کی صورت میں اسلام آباد کے دیگر علاقوں میں پلاسٹک روڈز تعمیر کی جائیں گی،پلاسٹک روڈ روایتی روڈز سے زیادہ پائیدار ثابت ہوگی۔ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں روانہ کی بنیاد پر 150 سے 180 ٹن پلاسٹک ویسٹ کو ری سائیکل کیا جائے گا،اس منصوبے سے ماحولیاتی آ لودگی میں نمایاں کمی آ ئے گی۔