اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

اٹلی : کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے تقریب کا انعقاد

میلان (آئی پی ایس)جموں کشمیر پر بھارت کے نا جائز قبضہ کیخلاف یوم سیاہ کے سلسلہ میںاٹلی کے شہر میلان میں قونصلیٹ جنرل آف پاکستان میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں پاکستانی کمیونٹی کی کثیر تعدادنے شرکت کی۔ فیس بک کے ذریعے بھی سینکڑوںافراد نے آن لائن شرکت کی ۔تلاوت قرآن پاک کے بعد پاکستان کا قومی ترانہ اور کشمیر کا ترانہ بجایا گیا۔ صدر مملکت اور وزیر اعظم پاکستان کے پیغامات کمیونٹی ویلفیئر اتاشی سیدہ شفق ہاشمی نے حاضرین کو پڑھ کر سنائے ۔ سامعین کے لیے کشمیر پر ایک خصوصی گانا بھی اسکرین پر چلایا گیا۔اجتماع سے اپنے خطاب میں قونصل جنرل ڈاکٹر منظور اے چوہدری نے کہا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں نے واضح طور پر کشمیری عوام کو انتخاب کا حق دیا ہے اور کشمیری عوام کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کے قابل بنانے کے لیے بلا تاخیر استصواب رائے ہونا چاہیے۔ انہوں نے نہتے کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم پر بھارتی قابض افواج کی مذمت کی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ عالمی اقوام اپنی ذمہ داری کو پورا کریں اور ہندوستان پر دباو ڈالیں کہ وہ دنیا کے ساتھ اپنے عہد کا احترام کرے۔ قونصل جنرل ڈاکٹر منظور اے چوہدری نے مقبوضہ کشمیرکے عوام کی پاکستان کی سفارتی، اخلاقی اور سیاسی حمایت جاری رکھنے کا اعادہ کیا۔ انہوں نے اٹلی میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے ممبران کی کشمیریوں کی مسلسل حمایت پر بھی تعریف کی ۔تقریب کے اختتام پربھارتی قبضے سے مقبوضہ جموں وکشمیرکی آزادی کے لیے دعائیں بھی مانگی گئیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker