اہم خبریںبین الاقوامیتجارت

سعودی عرب کا پاکستان کیلئے معاشی امداد کے پیکج کا اعلان

جدہ(خالد نواز چیمہ)سعودی ترقیاتی فنڈ غیرملکی کرنسی کے محفوظ اثاثوں میں سپورٹ اور کورونا وبا سے نمٹنے کے لیے پاکستانی سینٹرل بینک میں 3 ارب ڈالر ڈیپازٹ کرے گا۔ سعودی ترقیاتی فنڈ نے کہا ہے کہ شاہی ہدایت پر فنڈ پاکستانی سینٹرل بینک میں 3 ارب ڈالر ڈپازٹ کرے گا تاکہ غیرملکی کرنسی کے محفوظ اثاثوں اور کورونا وبا سے نمٹنے کے سلسلے میں پاکستانی حکومت درپیش مسائل کا سامنا کرسکے۔سعودی ترقیاتی فنڈ کے مطابق شاہی ہدایت کے مطابق پاکستان کو تیل کاروبار کی میں ایک ارب 200 ملین ڈالر مالیت کا فنڈ بھی ایک سال کے دوران فراہم کیا جائے گا- سعودی ترقیاتی فنڈ نے کہا ہے کہ یہ شاہی ہدایات برادر ملک پاکستان کی معیشت کو مضبوط بنانے کے سلسلے میں سعودی عرب کے موقف کا پختہ ثبوت ہے- مملکت ہمیشہ کی طرح اب بھی پاکستان کی معیشت کے استحکام کے لیے اقدامات کررہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker