اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

جسٹس فائز کی شکایت پر پی ٹی آئی ایم این اے زیرِ حراست،پھررہا

اسلا م آباد(آئی پی ایس)حکمران جماعت پاکستان تحریکِ انصاف کے ایم این اے اکرم چیمہ کو اسلام آباد پولیس نے حراست میں لیا تھا، تاہم اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی مداخلت پر انہیں رہا کر دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق ممبر قومی اسمبلی اکرم چیمہ نے جسٹس قاضی فائز عیسی کے سکاڈ میں رکاوٹ ڈالی،اسلام آباد پولیس نے ایم این اے اکرم چیمہ کی گاڑی بھی پکڑ لی، حکومتی ایم این اے اکرم چیمہ کی جسٹس قاضی فائز عیسی سے بدکلامی ہوئی،بد کلامی گاڑیاں آمنے سامنے آنے پر کی گئی ۔ممبر قومی اسمبلی نے فاضل جج قاضی فائز عیسی کو گالایاں دیں، سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسی کی شکایت پر اکرم چیمہ کو حراست میں لیا گیا تاہم اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی مداخلت پر انہیں رہا کر دیا گیا ہے۔بعد ازاں رکن قومی اسمبلی اکرم چیمہ نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے پارلیمنٹ ہاوس میں ملاقات کی۔اکرم چیمہ نے اسپیکر قومی اسمبلی کو واقعے سے آگاہ کیا ۔اسپیکر قومی اسمبلی نے آئی جی اسلام آباد سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker