اہم خبریںپاکستان

پی ڈی ایم کا 31اکتوبر کواسلام آباد میں مہنگائی کیخلاف بھرپوراحتجاج کا اعلان

اسلام آباد،پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم ) نے 31اکتوبر بروز اتوار کو وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں مہنگائی کے خلاف بھرپوراحتجاجی مظاہرے کا اعلان کر دیا۔

پی ڈی ایم کی مقامی قیادت نے احتجاجی مظاہرے کیلئے پروگرام ترتیب دیدیا جس کے تحت نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے باہر مظاہرہ کیا جائے گا جس کیلئے کمیٹیاں تشکیل دیدی گئیں۔ مسلم لیگ(ن)کے رہنما و سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ 31 اکتوبر کو اسلام آباد اور مضافات سے کارکنان ریلیوں کی شکل میں پریس کلب پہنچیں گے، مہنگائی کے خلاف شہری گھروں سے نکلیں،مظاہرے میں مزکری قائدین بھی شرکت کریں گے۔منگل کوپاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ(پی ڈی ایم )کے وفاقی دارلحکومت میں مہنگائی سے متعلق احتجاج کے انتظامات سے متعلق جائزہ اجلاس مسلم لیگ ن کے مرکزی سیکریٹریٹ اسلام آباد میں ہوا،اجلاس میں مسلم لیگ ن اسلام آباد کے صدر ڈاکٹر طارق فضل اور امیر جے یو آئی مولانا عبدالمجید ہزاروی نے شرکت کی،اجلاس میں نیشنل پارٹی، پختونخواہ ملی عوامی پارٹی کے رہنماوں نے بھی شرکت کی۔اجلاس میںمہنگائی کے خلاف اسلام آباد میں احتجاجی مظاہرے کیلئے پی ڈی ایم کی مقامی قیادت نے مظاہرہ کا پروگرام تشکیل دیا،جس کے تحت اسلام آباد میں 31 اکتوبر بروز اتوار کو احتجاجی مظاہر ے کا فیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں 31 اکتوبر بروز اتوار دن 2 بجے نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے باہر مظاہرہ کے انتظامات کو حتمی شکل دی گئی۔مظاہرہ کے لئے مختلف ذیلی کمیٹیاں تشکیل دیکر ذمہ داریاں سونپ دی گئیں، جن میںاسٹیج کمیٹی، میڈیا کمیٹی، انتظامی کمیٹی، ٹرانسپورٹ کمیٹی شامل ہے۔مسلم لیگ(ن)کے رہنما و سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ 31 اکتوبر کو اسلام آباد اور مضافات سے کارکنان ریلیوں کی شکل میں پریس کلب پہنچیں گیں، 31 اکتوبر کو مہنگائی کے خلاف شہری گھروں سے نکلیں، 31 اکتوبر کو مظاہرہ میں مزکری قائدین بھی شرکت کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker