اہم خبریںپاکستان

تعلیم وہ واحد ذریعہ جس سے قوم کی تقدیر کو بلا جا سکتا ہے، اسد قیصر

اسلام آباد،اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ تعلیم بالخصوص خواتین کی تعلیم ہی قوم کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کا واحد ذریعہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی تعلیم یافتہ خواتین سے جڑی ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک تعلیم یافتہ معاشرے کے قیام کیلئے خواتین کا تعلیم یافتہ ہونا ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت خواتین کی تعلیم پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج پارلیمنٹ ہائو س کا دورہ کرنے والی نصرت بھٹو وویمن یونیورسٹی سکھر کے طلبا اور فیکلٹی ممبر سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

اسپیکر اسد قیصر نے کہا کہ پاکستان کی نوجوان نسل کو دوسروں کی خدمت کے اہداف کے حصول کا عزم ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ محنت اور عزم وہ صفات ہیں جو کسی بھی انسان کو اپنے مقاصد حاصل کرنے کے قابل بناتے ہیں۔ انہوں نے طلبا پر زور دیا کہ وہ اپنی زندگی میں سخت محنت اور لگن کو اپنا اشعار بنا کر اپنے مقاصد کو حاصل کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہیں خود بھی تعلیم سے بے پناہ لگا ہے جس کی بدولت استاد کا مرتب حاصل کرنے میں کامیابی حاصل ہوئی۔ صوابی میں 4 ڈگری کالج اور 12 ہائر سیکنڈری اسکولوں کے قیام کے اپنے کارنامے کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے صوابی میں ایک اسٹیٹ آف آرٹ یونیورسٹی قائم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ نصرت بھٹو سکھر وویمن یونیورسٹی کی پرنسپل نے شرکا کو اپنی یونیورسٹی کے بارے میں بتایا کہ یہ یونیورسٹی 2018 میں قائم ہوئی تھی اور اس میں تقریبا 600 سو طالبات کا داخلہ ہے۔ انہوں نے سپیکر اسد قیصر کو میمورنڈم شیلڈ بھی پیش کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker