اسلام آباد(آئی پی ایس )بلوچستان میں حکومت سازی کا معاملہ ،چیئرمین سینٹ سے ملاقات کے بعد پرویز خٹک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت کا نئے وزیراعلی کے لئے بلوچستان عوامی پارٹی (باپ)کے امیدوار عبدالقدوس بزنجو کوسپورٹ کرنے کا اعلان کردیا۔صحافی نے سوال کیا کہ پی ٹی آئی بلوچستان میں کس امیدوار کو سپورٹ کریگی؟ جس کے جواب میں پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدوار کی حمایت کرینگے۔وفاقی وزیر پرویزخٹک نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی کے اندر جو اکثریتی فیصلہ ہوگا،اس کی حمایت کی جائیں گی،قدوس بزنجو سے متعلق انکی پارٹی کو فیصلہ کرنا ہوگا۔صحافی نے سوال کیا کہ بلوچستان عوامی پارٹی نے قدوس بزنجو کو نامزد کیاہے،کیا انکو سپورٹ کرینگے۔جس کے جواب میں پرویز خٹک نے کہا کہ جو بلوچستان عوامی پارٹی کی پارلیمانی کا فیصلہ ہوگا اس کو سپورٹ کرینگے۔