اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

سی ٹی ڈی کی کارروائی،کالعدم تحریک طالبان کے 3 دہشتگرد گرفتار

اسلام آباد(آئی پی ایس)محکمہ انسداد دہشت گردی نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے 3 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا، دہشت گردوں نے تعلیمی اداروں کو خط لکھ کر خودکش حملوں کی دھمکی دی تھی۔تفصیلات کے مطابق منگل کو ایس ایس پی سی ٹی ڈی ملک جمیل ظفر نے پریس کانفرنس میں کہا کہ سی ٹی ڈی کی کامیاب کارروائی کے نتیجے میںکالعدم ٹی ٹی پی کے 3 دہشتگرد گرفتار کرلئے گئے ۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں کاروباری اور تعلیمی ادارے کو بھتہ نہ دینے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئیں، دھمکی آمیز کالز اور دس خطوط والے ملزمان کی تلاش شروع کی۔ایس ایس پی نے کہا کہ پہلے،دوسرے خط میں 30،30،تیسرے میں 15،چوتھے اور پانچوں میں 5،5 کروڑ مانگے،ملزم بخت ٹی ٹی پی سوات کا کمانڈر بھی رہ چکا ہے۔ایس ایس پی سی ٹی ڈی نے کہا کہ ملزم کے کچھ ساتھی افغانستان میں بھی ہیں،ملزمان نے سوات سے خطوط پوسٹ کیے تھے،اسلام آباد سے ملزمان کو دھمکی کالزسے ٹریس کرکے گرفتار کیا گیا۔ملک جمیل نے کہا کہ اسلام آباد میں بزنس اور تعلیمی اداروں کو ٹی ٹی پی کی جانب سے بھتے کی کال اور خط موصول ہوئے ،بھتہ نہ دینے کی صورت میں بم بلاسٹ کی دھکمی دی ،10 دھکمی امیز خط اور تین کالز بھتہ کے لیے موصول ہوئی ،پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا ،دیگر ایجنسیوں کی مدد ملی، شیر بخت مرکزی ملزم ہے سوات سے تعلق ہے،خطوط سوات کے ڈاک خانے سے ہوسٹ ہوئے ۔انہوں نے کہا کہ بخت سوات ٹی ٹی پی کا کمانڈر تھا،ملزم نے افغانستان سے کالز بھی بھتے کے لئے کروائی،تین ملزمان کو گرفتار کیا، دو ساتھی ملزمان افغانستان میں ہیں۔سی ٹی ڈی کے مطابق ملزمان کی فوری گرفتاری کے لیے آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمن نے ڈی آئی جی آپریشنز کو ہدایت جاری کی۔ڈی آئی جی آپریشنز نے ایس ایس پی سی ٹی ڈی کی زیر نگرانی تفتیشی ٹیمیں تشکیل دیں، ٹیم میں شامل ایس ایچ او تھانہ سی ٹی ڈی عبد الروف کیانی اور ان کی ٹیم نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔پولیس ٹیم نے دن رات محنت کی اور تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کیا، گرفتار ملزمان میں بخت شیریں ولد سلطان زریں، جان عالم ولد جام اور محمد علی ولد عاقل بادشاہ شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker