انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار شروع ہوا تو ڈالر کی قیمت میں 32 پیسے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کے بعد ڈالر 174 روپے 75 پیسے تک پہنچ گیا ۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 174 روپے سے بھی تجاوز کرگیا تھا،اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 43 پیسے مہنگا ہوا۔اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 174 روپے 43 پیسے کی نئی بلند ترین سطح پر بند ہوا تھا۔