
دوبئی ، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں قومی ٹیم آج اپنے دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف مد مقابل ہوگی۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آج پاکستان کا دوسرا امتحان ہے ، بھارت کے بعد بابر اعظم الیون کو ایک اور مضبوط ٹیم کا سامنا کرنا ہوگا ۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ پاکستانی وقت کے مطابق آج رات 7 بجے شارجہ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔بھارت کو 10 وکٹوں سے تاریخی شکست اور مشن ورلڈ کپ کا فاتحانہ آغاز کرنے والی پاکستان ٹیم میں کسی تبدیلی کا امکان نہیں ہے۔خیال رہے کہ کیوی ٹیم نے گزشتہ ماہ سیکیورٹی کو جواز بنا کر پاکستان میں کھیلنے سے انکار کر دیا تھا۔ گزشتہ روز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کے افغانستان اور اسکاٹ لینڈ کے درمیان کھیلئے جانے والے میچ میں افغانستان نیسکاٹ لینڈ کو 130 رنز سے ہرا دیا تھا ۔