اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کا دورہ مکمل کر کے وطن واپس پہنچ گئے

وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کا دورہ مکمل کر کے وطن واپس پہنچ گئے۔ ریاض میں سعودی عرب کے نائب وزیر خارجہ عادل بن احمد نے وزیر اعظم کو رخصت کیا۔تفصیلات کے مطابق دورے میں وزیراعظم عمران خان سے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی ملاقات ہوئی، جس میں خطے کی صورتحال، افغانستان میں امن و استحکام کے قیام میں پاکستان کے مثبت کردار اور دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے مڈل ایسٹ گرین انیشیٹو کانفرنس کے انعقاد کو سراہا۔وزیراعظم سے بحرین کے ولی عہد اور وزیراعظم کی بھی ملاقات ہوئی، فریقین نے دونوں برادر ملکوں کے درمیان باہمی تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے اس موقع پر کہا کہ بحرین کے ساتھ پاکستان کے تاریخی برادرانہ تعلقات ہیں، افغانستان کو انسانی بحران سے بچانے کے لئے عالمی برادری اپنا کردار ادا کرے، پرامن و استحکام افغانستان پاکستان سمیت پورے خطے کے لئے اہم ہے، افغان عوام کی مدد کے لئے منجمد اثاثے بھی فوری طور پر بحال کئے جائیں۔وزیراعظم سے امریکی صدر کے نمائندہ خصوصی جان کیری نے ملاقات کی۔ عمران خان نے ماحولیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے پاکستان اور دیگر ترقی پذیر ممالک کو درپیش چیلنجز سے آگاہ کیا۔ 10 بلین ٹری سونامی منصوبے سمیت ماحولیاتی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے پاکستانی اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker